ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہندوستان کی طرف سے حملوں کا دعوی من گھڑت ہے :پاکستان

ہندوستان کی طرف سے حملوں کا دعوی من گھڑت ہے :پاکستان

Thu, 29 Sep 2016 17:31:36  SO Admin   S.O. News Service

اسلام آباد، 29؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پاکستان نے آج ہندوستان کے اس دعوے کو آج من گڑ ھت بتایا ہے، جس میں اس نے سرحد پار دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے فوجی مہم کو انجام دینے کا دعوی کیا تھا۔پاکستان نے کہا کہ سرحد پار کی فائرنگ کو ہدف بناکر حملہ قرار دے کر ہندوستان میڈیا میں سنسنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔پاکستانی فوج نے ایک بیان میں کہاکہ ہندوستان کی جانب سے کوئی ہدف بناکر حملہ نہیں کیا گیا ہے بلکہ ہندوستان نے سرحد پار سے فائرنگ شروع کی جو کہ اکثر ہوتی ہے۔بیان میں کہا گیاہے کہ قوانین کے مطابق پاکستانی فوجیوں کی جانب سے سخت جواب دیا گیاہے ۔اس میں کہا گیاہے کہ مبینہ دہشت گردی کے کیمپ کو نشانہ بناکر حملے کرنے کی بات ایک وہم ہے جسے ہندوستانیوں کی جانب سے جھوٹا اثر پیدا کرنے کے لیے جان بوجھ کر پھیلایا جا رہا ہے۔ہندوستانی تنصیبات کی جانب سے میڈیا میں سنسنی پیدا کرنے کے لیے سرحد پار کی فائرنگ کو نشانہ بناکر کیا گیا حملہ کہہ کر پیش کرنا دراصل حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اگر پاکستان کی سرزمین پر کوئی ایسا حملہ ہوتا ہے تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہندوستان کا دعوی سچ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے کل رات کو کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی اور ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے ہندوستانی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔پاکستانی ایئر فورس نے بھی ہندوستان کے دہشت گردی کے کیمپوں کو ہدف بناکر کئے گئے حملوں کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔پی اے ایف نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان ایسے حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔اس سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف نے کنٹرول لائن کے قریب ہندوستان کی طرف سے بغیر اشتعال کے کئے گئے کھلے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی مسلح فوج ملک کی علاقائی سالمیت کی حفاظت کرنے کی مکمل طورپر صلاحیت رکھتی ہے ۔شریف نے یہ بھی خبردار کیا کہ پاکستان کی پرامن پڑوس کی خواہش کو اس کی کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہیے ۔بیان میں کہا گیاکہ وزیر اعظم نواز شریف نے کنٹرول لائن کے قریب ہندوستان کی طرف سے بغیر اشتعال کے کئے گئے کھلے حملے کی سخت مذمت کی، جس میں پاکستان کے دو فوجی ہلاک ہو گئے تھے ۔اس میں کہا گیا کہ نواز شریف نے کہاکہ پرامن پڑوسی کی ہماری خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ہمارے بہادرفوجی ملک کی علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لیے مکمل طور اہل ہیں اور پاکستان کی خود مختاری کو کمزور کرنے کے کسی بھی ناپاک منصوبے کو ناکام بنا سکتے ہیں


Share: